Live Updates

تحریک انصاف کے پاس پانامہ پیپرز کیس کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،چیرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 23:25

تحریک انصاف کے پاس پانامہ پیپرز کیس کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) سرمایہ کاری بورڈ کے چیرمین مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس پانامہ پیپرز کیس کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف عدالت میں آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کیس اب عدالت میں ہے اور ہمیں عدالت عظمیٰ سے انصاف کی توقع ہے، چیرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہیں اس لیے پانامہ کیس سے متعلق عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا ہم اسے قبول کریں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ ملک میں افراتفری و انتشار پیدا کرنے کی بجائے مثبت سیاست کرے اور اپنے حکومتی صوبے خیبر پختونخواہ کی عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے تاکہ ملک آگے بڑھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات