گورنرپنجاب کے بھانجے کی نمازجنازہ اداکردی گئی،قرآن خوانی کل ہوگی

بدھ 30 نومبر 2016 23:25

ملتان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کے حقیقی جواں سال بھانجے اور ملک محمد حفیظ رجوانہ کے بیٹے ملک محمد الیاس رجوانہ کی نما زِ جنا ز ہ ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ ملتان میں ادا کی گئی،جس میں گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ ،ملک عبدالقادر رجو انہ ،ملک رسول بخش رجوا نہ ، سابق ڈ ی سی او حافظ آ با د ملک احمد رجو انہ ، ملک محمد آ صف رجوا نہ ،ملک محمد یاسررجو انہ ،ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتان نادرچٹھہ ،رکن پنجا ب اسمبلی حا جی احسان الدین قر یشی ، ملک جہا نز یب یا ر وارن ،سابق ایم این اے مخدوم جاوید ہاشمی ،ملک انور علی ، حا فظ اقبا ل خاکوانی ،محمد صدیق قا در ی ،فیض رسول رجوا نہ ،تنو یر الحسن گیلا نی ، احمد حسن ڈیہٹر، سعید انصا ر ی ،سمیت مذ ہبی ،سیا سی ،سما جی رہنمائوں ،تا جر برادری اور عزیز واقا ر ب کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

در یں اثنا ء گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے ان کے بھانجے کے ا نتقا ل پر صدرِ پاکستا ن ممنو ن حسین ، وز یر اعظم پاکستان محمد نواز شر یف ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شر یف سمیت دیگر صو بو ں کے گورنر زاور وزراء اعلیٰ نے ٹیلی فو ن پر اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے گہر ے دکھ اور غم کا اظہارکیااور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحو م کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اس کے درجا ت کو بلند کر ے اور پسماندگا ن کو صبر جمیل عطا ء کر ے ،ملک محمد الیا س رجوا نہ مرحو م کے ایصال ثواب کیلئے قر آ ن خوا نی کل 02 دسمبر بروز جمعةالمبا ر ک صبح 8 سے 10 بجے تک شاہی عید گا ہ خانیوا ل روڈ ملتا ن میں ادا کی جا ئے گی ۔