تعلیمات اقبال عصرحاضرکی روشنی میں پرخصوصی لیکچر

بدھ 30 نومبر 2016 23:25

ملتان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے صدر شعبہ اقبالیات ڈاکٹر شاہد اقبال کامران نے’’ تعلیمات اقبال عصر حاضر کی روشنی میں‘‘ پر لیکچر دیتے ہوئے نئی نسل کو تلقین کی کہ وہ حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے جس مثالی معاشرہ کا خواب دیکھا تھا اس کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں․ اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر قاضی عابد ، ڈاکٹر عقیلہ جاوید ، سابقہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد بھی موجود تھی․ سیمینار سے پہلے لیکچرار خاور نوازش نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے بعنوان ’’ اردو ہندی و حدیث و ثلویث کا ایک تجزیہ ‘‘کا کامیاب مجلسی دفاع کیا ان کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر شاہد اقبال کامران تھے۔