زکریایونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس و نیوٹریشن میں سپورٹس گالا اور فوڈ سٹالز کا انعقاد

بدھ 30 نومبر 2016 23:25

ملتان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)بہاء الدین زکریایونیورسی ملتان شعبہ فوڈ سائنس و نیوٹریشن میں سپورٹس گالا اور فوڈ سٹالز کا انعقاد کیاگیا․ جس کا افتتاح ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر طارق سرور اعوان نے مل کر کیا․ بعد ازاں ڈائریکٹر ، مہمانان اور فیکلٹی نے تمام سٹالز کا دورہ کیا․ اور سٹوڈنٹس کی کاوشوں کو سراہا․ علاوہ ازیں کھیل کے مقابلہ جات میں کرکٹ ، بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلے جاری ہیں ․ فیکلٹی انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بھی کھیل کے میدان میں شامل ہی․ اس موقعہ پر ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ فوڈ پروڈکشن اور کھیل کے مقابلہ جات سٹوڈنٹس کی ذہنی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہیں ․ اس سے نہ صرف طلباء کی قابلیت میں اضافہ ہوتا ہی․ بلکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ ملتا ہی․ اور مختلف فوڈ سٹالز کا دورہ بھی کیا۔