کسان پیکج کے تحت پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلوںپر 20ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے،ڈی سی او

بدھ 30 نومبر 2016 23:24

ڈی جی خان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ میں سبز انقلاب لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے کسان پیکج کے تحت پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلوںپر 20ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے جس سے جنرل سیلز ٹیکس کی رقم حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی اور کاشتکاروں کومقررہ اوقات میں 8.85روپے فی یونٹ کی بجائے 5.35روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ادا کرنا پڑے گی ․ حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے مسائل بروقت حل کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے اور آج کا اجلاس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

انہوںنے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی او سی میاں اقبال مظہر ، ای ڈی او زراعت عبدالغفور غفاری ، ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو عبدالغفار برمانی ، کسان اتحاد تنظیموں کے صدور عبدالغفور کلاچی اور نذیر لغاری موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول مرتب کرتے وقت زرعی ٹیوب ویلوں کومسلسل زیادہ بجلی فراہم کی جائے۔

اووربلنگ، ایوریج یونٹ او رخراب میٹرکی تبدیلی جیسے مسائل بروقت حل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمرشل منیجر عبدالغفور برمانی نے بتایاکہ حکومت کے اعلان کردہ رعایتی نرخ پر عملدرآمد کرایاجارہاہے ۔ لائن لاسز کی اوسط کو دیکھ کر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول مرتب کیا جاتا ہے ․ قدرتی طو رپر جل جانے والے میٹرز بلامعاوضہ تبدیل کیے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :