میپکونے 84ملازمین کو میرج گرانٹ دینے کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 30 نومبر 2016 23:24

ملتان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے 84ملازمین کو ان کی اور بیٹیوں کی شادی کے لئے مجموعی طورپر43لاکھ20 ہزارروپے میرج گرانٹ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ رقم 40ملازمین میں 20ہزارروپے فی کس کے حساب سے اور 44ملازمین میں 80 ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جائے گی ۔