محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اورنااہلی پر5ملازمین معطل

بدھ 30 نومبر 2016 23:24

ملتان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 5ملازمین کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والے ملازمین میں ہیڈ ڈرافسٹمین میپکو شاہ رکن عالم ڈویژن ملتان غلام مصطفی، اسسٹنٹ ڈرافسٹمین عبدالمجید ہاشمی، لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ میپکو گلبرگ سب ڈویژن غلام اصغر، لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ راحیل احمد اور کورٹ کلرک ممتازآباد سب ڈویژن عمیر عباس شامل ہیں ۔