ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری

بدھ 30 نومبر 2016 23:22

فیصل آباد۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفس جڑانوالہ میں سیمینار منعقد ہوا جس میں انسٹر کٹر پاپو لیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور عمارہ یوسف،قاری محمد کامران رضوی،انچارج فیملی ہیلتھ کلینک ٹی ایچ کیو ڈاکٹر ناہید یوسف،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طیبہ اعظم خاں نے شرکاء کو ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ضروری امور سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ سے ماں اور بچے کی صحت کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی محکمہ پاپولیشن کے زیر اہتمام آگاہی سیمینارز کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ فیملی پلاننگ کے طریقوں کو اپنا کر آبادی کنٹرول کرکے ملک کی ترقی میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے ۔ سیمینار کے اختتام پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جڑانوالہ محمد عامرعلی نے محکمہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ شادی شدہ جورڑوں کو بہبود آبادی پروگرام کی اہمیت و افادیت سے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے ۔