آئی ایس پی آر کی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے حسین نواز کی ملاقات کی خبروں کی تردید

جنرل قمر جاوید باجوہ اورجنرل زبیر محمود حیات سے حسین نواز کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ،آئی ایس پی آر

بدھ 30 نومبر 2016 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حسین نواز کی ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ملاقات سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔