وزیراعظم نواز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون، صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

muhammad ali محمد علی بدھ 30 نومبر 2016 20:44

وزیراعظم نواز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون، صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30نومبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان شاندار شہریوں کا شاندار اور خوبصورت ملک ہے جہاں آنا پسند کروں گا۔ وزیراعظم آپ جب چاہیں مجھے فون کر سکتے ہیں۔ آپ کے ملک میں شاندار مواقع ہیں جبکہ پاکستانی بہت ذہین لوگ ہیں۔ میری طرف سے پاکستانیوں کوبتا دیجیے کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم کو پیش کش کی کہ تصفیہ طلب معاملات کے حل کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔