وزیراعلیٰ پنجاب کا گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے بھانجے الیاس رجوانہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 30 نومبر 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے بھانجے الیاس رجوانہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔