تمباکومیںنیکوٹین اورشوگرسمیت دیگراجزاء کامعائنہ کرنے کیلئے پشاوریامردان میںلیبارٹری کاقیام عمل میںلایاجائیگااورتمباکوکی افزائش کیلئے اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ آفیسرزبھی تعینات کئے جائینگے، تمباکوکاشتکاروںکے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرناہمارامطمع نظرہے ،قوانین میںترمیم اورآئین نو سمیت تمباکوصنعت کوفروغ دینے کیلئے کاشتکاروںاورمینوفیکچررکیساتھ کسی بھی تعاون کیلئے ہمہ وقت تیارہیں، پاکستان ٹوبیکوبورڈکو اکیسویںصدی کاکامیاب ترین ادارہ بننے کیلئے مربوط بنیادوںپر اقدامات اٹھائینگے،کاشتکاروںکوآسان شرائط پرقرضہ فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیںگے

وفاقی وزیربرائے تجار ت خرم دستگیر کاپاکستان ٹوبیکوبورڈپشاورمیںمختلف کمپنی مالکان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

بدھ 30 نومبر 2016 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) وفاقی وزیربرائے تجار ت خرم دستگیرنے کہاہے کہ تمباکومیںنیکوٹین اورشوگرسمیت دیگراجزاء کامعائنہ کرنے کیلئے پشاوریامردان میںلیبارٹری کاقیام عمل میںلایاجائیگااورتمباکوکی افزائش کیلئے اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ آفیسرزبھی تعینات کئے جائینگے، تمباکوکاشتکاروںکے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرناہمارامطمع نظرہے ،قوانین میںترمیم اورآئین نو سمیت تمباکوصنعت کوفروغ دینے کیلئے کاشتکاروںاورمینوفیکچررکیساتھ کسی بھی تعاون کیلئے ہمہ وقت تیارہیں، وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کی ویڑن کے مطابق پاکستان ٹوبیکوبورڈکو اکیسویںصدی کاکامیاب ترین ادارہ بننے کیلئے مربوط بنیادوںپر اقدامات اٹھائینگے،کاشتکاروںکوآسان شرائط پرقرضہ فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیںگے۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان ٹوبیکوبورڈپشاورمیںمختلف کمپنی مالکان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرپاکستان ٹوبیکوکمپنی،فلپس مورس،خیبرٹوبیکوکمپنی،والٹن ٹوبیکوکمپنی،امپیریل سیکرٹری انڈسٹری،سرحد سیگریٹ،سووینئرٹوبیکو،نوٹوبیکو کمپنی اورباچا انٹرپرائززکے مالکان سمیت سیراج محمدخان چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس ،چیئرمین پاکستان ٹوبیکوبورڈ اکرام غنی بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیرنے پاکستان ٹوبیکوربورڈملازمین کیلئے ایک ماہ کی اعزازی تنخواہ کابھی اعلان کیا۔قبل ازیںوفاقی وزیربرائے کامرس نے پاکستان ٹوبیکوبورڈکے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فصل کیلئے بہترکھادکسان کی آنکھ ہے اورپاکستان ٹوبیکوبورڈ ملازمین کوکاشتکاروںکی بیج خریدنے سے لیکرمینوفیکچررتک کلیدی کرداراداکرناہوگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹوبیکوبورڈاہلکاروںکے جذبے اورہمت ہی سے اس ادارے میںکامیابی کی فصل لہلہانے لگے گی،یہ ادارہ اتناہی اچھااورکارآمدہے جتناملازمین کاجذبہ اورکام میںلگن ہے۔

انہوںنے کہاکہ فنڈزکی موجودگی میںادارے کومزیدفعال کرینگے،تکنیکی پیش رفت مزیدبہترکرنے کیلئے محنت ،لگن اورہمت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ساتھ وافروسائل موجودہیںادارے کی ترقی اورتجارتی خطوط کومزیداستواراورمستحکم کرنے کیلئے اپنے آپ کو متحرک کرناہوگا،دنیاکی تحقیق سے فائدہ اٹھاکرپاکستان ٹوبیکوبورڈکوبہتر سے بہترین بناناوقت کااہم تقاضاہے۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروںکولاگت کادرست معاوضہ ملناچاہئے،تکنینکی معاملات میںبڑی سنجیدگی کی ضرورت ہے تاہم ملازمین کو چاہئے کہ ادارے کی ترقی اورکاشتکاروںومینوفیکچررزکوبہم فائدہ پہنچانے اورحوصلہ افزائی کرنے کیلئے اپنی آرائ وتجاویز سے ٹوبیکوبورڈحکام سے شیئر کیاکریں۔انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں،ملازمین اورمینوفیکچررزکی خون پسینے کی پاکستان کوبلاواسطہ فائدہ ملتاہے تاہم پرجوش اورباہمت آغاز کاتہیہ کرناہوگا۔انہوںنے کہاکہ ملازمین کی حوصلہ افزائی اورتعاون کرنے کیلئے وزیراعظم،پارلیمنٹرینز،قائمہ کمیٹی کے ممبران اورچیئرمین پاکستان ٹوبیکوبورڈآپ کے پشت پرہمیشہ کھڑے رہیںگے،اس ادارے کااستحکام ہمارے گھرکی بقائ ہے۔( و خ )

متعلقہ عنوان :