اسلام آباد، نمل میں "ماحولیاتی تبدیلی چیلنجز اور اسٹراٹیئجز --" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

بدھ 30 نومبر 2016 20:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں "ماحولیاتی تبدیلی چیلنجز اور اسٹراٹیئجز --" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں اسٹرینتھننگ پارٹیسپیٹری آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ناصر میمن اور نائب صدر انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر ملک امین اسلم نے بطور ماہرین شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم ، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل ،رجسٹرار، ڈائر یکٹرز،فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجودتھی ۔شرکا ء نے اپنے خطبات میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی زیادہ ہوتی ہے، اور اگر پاکستان نے اقدامات نہ اٹھائے تو 2025تک پاکستان پانی کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے ۔ماہرین نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی کی شرح پاکستان میں 2.1فیصد ہے جو دنیا کی بلند ترین سطح ہے ، اگر بد ترین صورتحال سے بچنا ہے تو توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرنا ہونگے ،جنگلات کے ساتھ ساتھ عوام کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔زیاد

متعلقہ عنوان :