چنیوٹ،ربیع الاول کا چاند آتے ہی شہر بھر میں محفل میلادﷺ کی روحانی تقریبات شروع

بدھ 30 نومبر 2016 20:51

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) ربیع الاول کا چاند آتے ہی شہر بھر میں محفل میلادﷺ کی روحانی تقریبات شروع ہو گئیںجبکہ مشعل بردار ریلیاں بھی نکالی گئیں تفصیلات کے مطابق چنیوٹ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں آقا دوجہاں ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میںمقد س ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی شہر بھر کی مختلف مساجدوں ، مدارس اور گھروں میں محفل میلاد ﷺ کی تقریبات کا آغاز شروع ہو گیا اس سلسلہ میں مرکزی انجمن عید میلادالنبی ﷺجانثاران تاجدار ختم نبوت اور جماعت اہل سنت سے وابستہ دیگر ذیلی تنظیموںکے زیر اہتمام ربیع الاول کے سلسلہ میں جلوسوں اور محفل میلاد کانفرنسز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں یکم ربیع الاول سے لیکر 12ربیع الاول تک روزانہ شام کو شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی جو کہ میلاد چوک میں جاکر اختتام پذیر ہونگی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد کے سلسلہ میں بچوں نے استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں ریلیاں بھی نکالیں۔