ڈی سی اونے سیوریج و ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 1ماہ کی ڈید لائن دے دی

بدھ 30 نومبر 2016 20:27

ملتان۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج و ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائونز کو 1ماہ کی ڈید لائن دے دی ہے ۔اراکین اسمبلی کے تجویز کردہ منصو بوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کوریلیف دیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ٹاون انتظامیہ غیر معیاری کام کر نے والے ٹھیکیداروں کیخلاف سخت کارروائی کر کے بلیک لسٹ کرے۔

عوام کے ٹیکسوںسے لی گئی ایک ایک پائی شفاف انداز سے خرچ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس میں ترقیاتی منصو بوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ تمام ضلعی محکموں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نادر چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کے نفاذ سے قبل تمام جاری منصو بوں کو مکمل کیا جائے تاکہ بجٹ ضائع نہ ہو ۔

قومی تعمیر نو کے محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنا کر عوام کو ریلیف دیں ۔اندرون شہر سمت بیشتر علاقوں میں سیوریج مسائل کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے سدباب کیلئے نئی سیوریج لائنیں بچھا نے کے منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد ہی شہر میں سیوریج مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔نادر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی حکومت شفاف انداز میں رواں مالی کا ترقیاتی بجٹ فلاحی منصوں پر خرچ کررہی ہے تاکہ شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے ۔

شہر کی بہتری کیلئے منتخب عوامی نمائندوں سے بھی بھر پور معاونت حاصل کی جا رہی ہے تاکہ عوامی مسائل درست انداز میں کئے جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ سیوریج مسائل کے ساتھ صفائی انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میںبھر پور اصلاحات کا آغاز کر دیا دیا گیا ہے جس سے صفائی کانظام بتدریج بہتر ہو رہا ہے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز بھی دیں ۔بعد ازاں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے ٹائونز کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔