سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈائون ،تیسرے روز تجاوزات کے مرتکب 15افراد کے خلاف مقدمات درج،33ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا

بدھ 30 نومبر 2016 20:27

لاہور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا ٹریفک کی مزید بہتر روانی اور شہریوںکی سہولت کیلئے تجاوزات،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیو الوں اورخوانچہ فروشوںسمیت ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات کو دور کر نے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اس مشترکہ کریک ڈائون کے تیسرے روز تجاوزات کے مرتکب 15افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے اور33ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔مشترکہ کریک ڈائون کے دوران پیکو روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ ،لٹن روڈ ،عابد مارکیٹ ،ٹمپل روڈ،آبکاری روڈ،آئوٹ فال روڈ،ملتان چونگی ،فیروزپور روڈ،بابو صابو،گجومتہ ،صدر بازاراور داروغہ والاسے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کریک ڈائون کے دوران3دنوں میں مجموعی طور پر72ٹرک سامان قبضے میں لیتے ہوئی99افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی ٹریفک لاہورکیپٹن (ر)سید احمد مبین نے ٹریفک کی روانی ،تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیروز پور روڈ ،کینال روڈ،لٹن روڈ،مال روڈ،شالیمار لنک روڈ،حاجی کیمپ سمیت مختلف شاہراہوں کا وزٹ کیا۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نے ایس پیز ،ڈی ایس پیزکو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائیں جبکہ وارڈنز کو حکم دیا کہ وہ ٹریفک کے بہائو کیلئے محنت اورشہریوں کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں۔

متعلقہ عنوان :