محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام عالمی دن برائے خصوصی ،ْ افرادآج منایا جا ئے گا،ترجمان

بدھ 30 نومبر 2016 20:27

لاہور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) محکمہ خصوصی تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام عالمی دن برائے خصوصی افراد یکم دسمبر کو صبح9بجے علی انسٹی ٹیوٹ میں منایا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم چوہدری محمد شفیق مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد الیاس ، ڈائریکٹر خصوصی تعلیم فاضل چیمہ سمیت محکمہ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے - اس پروگرام میں پنجاب بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات رنگا رنگ پروگرام پیش کریں گے اس کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کرنے والی این جی اوز کے ممبران بھی اس میں شرکت کریں گی- ترجمان نے بتایا کہ عالمی دن برائے خصوصی افراد منانے کا بنیادی مقصد معاشرے میں خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے اور ان کے حقوق کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے -

متعلقہ عنوان :