Live Updates

نواز شریف قوم ،ْپارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولتے رہے ،ْ عمران خان

بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہونے پر کہانی بدلی جارہی ہے ،ْ عدالت میں ثابت کر دیا دبئی میں جب سٹیل مل بیچی گئی تو وہ خسارے میں تھی ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 18:20

بنی گالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم ،ْپارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولتے رہے ،ْ بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہونے پر کہانی بدلی جارہی ہے ،ْ عدالت میں ثابت کر دیا دبئی میں جب سٹیل مل بیچی گئی تو وہ خسارے میں تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شریف خاندان گزشتہ 7 ماہ سے پاناما پیپرز سے متعلق کہانیاں بدل رہا ہے اور بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہونے پر کہانی بدلی جارہی ہے، شریف فیملی کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے ،ْ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے تاہم کیس آج ختم ہوگیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ انہوں نے قوم، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں بھی جھوٹ بولا اور آج یہ بات ثابت ہوگئی ہے ،ْ اس جھوٹ کے پیچھے اربوں روپے کی جائیدادیں باہر چھپائی گئیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ میاں شریف کی دبئی میں اسٹیل مل لگانے کی اصل کہانی تھی اور قطری حاتم طائی سے پیسے لینے کی کہانی دوسری ہے ،ْعدالت میں ان کے جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق دبئی کی اسٹیل مل نقصان میں تھی، شریف فیملی کو2.6ملین درہم کانقصان ہوا لہذا اسٹیل مل میں خسارہ ہوا تو پیسہ کہاں سے آیا، اسمبلی میں نوازشریف نے کہا تھا ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں ،ْ ان کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ کیس یہاں تک آئے گا۔

انہوںنے کہاکہ ججوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے اور عدالت نے آج نوازشریف کے بچوں کی عمروں پربھی سوال اٹھائے جب کہ قطری شہزادے کی خط کی دھجیاں اڑادی ہیں ،ْعمران خان نے کہاکہ 2012ء میں مریم نواز شریف نے تو کسی بھی قسم کی پراپرٹی سے متعلق انکار ہی کر دیا تھا اور اگر پانامہ پیپرز نہ آتے تو یہ کبھی ان جائیدادوں کو تسلیم ہی نہ کرتے۔

عمران خان نے کہاکہ پانامہ لیکس انکشافات کے بعد سے مسلم لیگ (ن) کا موقف بدل رہا ہے ،ْنواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں لیکن آج عدالت سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ منی ٹریل ہے ہی نہیں اور سپریم کورٹ کو کوئی دستاویزات ہی نہیں دی گئیں۔ یہ سمجھتے تھے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں رہے گا اور کچھ دنوں کے بعد لوگ بھول جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات