پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلباء کے زیر اہتمام کلام اقبال ترنم سے پڑھنے کا مقابلہ

بدھ 30 نومبر 2016 18:10

لاہور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلباء کے زیر اہتمام کلام اقبال ترنم سے پڑھنے کا بین الشعبہ جاتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر فخرالحق نوری ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز شاہد محمود گل، ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر احمد، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقابلے میں پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلباء و طالبات نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی مختلف نظموں کو ترنم سے پڑھا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مقابلے میں لڑکیوں میں مہک اعظم نے پہلی، نسرین اختر نے دوسری اور سیدہ حجاب زہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور کیش انعامات حاصل کئے جبکہ سمن اور عتیقہ ناصر کو حوصلہ افزائی کا سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دیا گیا جبکہ لڑکوں میں افضال حسین نے پہلی، حافظ محمد صفیان نے دوسری اور صفدر کاظمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور کیش انعام حاصل کئے جبکہ سجاد حیدر اور بشر حافی کو حوصلہ افرائی کا سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :