کسی بھی امیدوار یا سیاسی پارٹی کوآج اسلحہ یا طاقت کے زور پر پولنگ سٹیشنزیا ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ترجمان جھنگ پولیس

بدھ 30 نومبر 2016 16:07

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) جھنگ پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ آج صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 جھنگ میں منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کے موقع پر کسی بھی امیدوار یا سیاسی پارٹی کو اسلحہ یا طاقت کے زور پر پولنگ سٹیشنزیاووٹرز پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ اسلحہ لے کر چلنے یا اس کی نمائش پر عائد پابندی کے احکامات پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا تاکہ کسی بھی جگہ پر پولنگ کے موقع پر کسی بد امنی یابد انتظامی کا احتمال نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او کی جانب سے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج الیکشن پراسیس کے دوران مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں ۔انہوںنے کہاکہ پولیس انتخابی ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کروائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج انتخابی عمل کے دوران امیدواروں اور ووٹرز کے ہر حال میں تحفظ کو بھی یقینی بنایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :