جھنگ ، حلقہ پی پی 78 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر اے کیٹیگری کے 17 حساس پولنگ سٹیشنز پر واک تھرو گیٹس نصب

بدھ 30 نومبر 2016 16:07

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) جھنگ میں ۱ٓج منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر اے کیٹیگری کے 17 حساس پولنگ سٹیشنز پر واک تھرو گیٹس نصب کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر پولنگ سٹیشنز میں داخل ہونے والے ہر ووٹر کی میٹل ڈیٹیکٹرزسے باڈی سرچ بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا کہ آج پولنگ کے موقع پر ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر آنیوالے مرد و خواتین ووٹرز کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کویقینی بنایاجائے گا تاکہ ووٹرز خوشگوار و پرسکون ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :