ڈاکوئوں نے شہریوں سے نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے

بدھ 30 نومبر 2016 16:06

ملتان۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں نے شہریوںسے نقدی ،موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے،پولیس کے مطابق مظفرآباد کے علاقے میں ایوب اعوان اپنے دوست شیخ صابر کے ہمراہ جارہاتھا ۔

(جاری ہے)

جب وہ بسم اللہ کالونی پہنچا تو موٹرسائیکل سواردو ڈاکوئوں نے انہیں اسلحے کے زورپر انہیں روکا اوران سے ساڑھے 5لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔

صدر کے علاقے میں عمامہ آصف اکیڈمی سے پڑھ کرواپس گھر جارہاتھا ۔پل واصل پر موٹرسائیکل سواردو ڈاکوئوں نے اسے روکا اور موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے جبکہ گلگشت کے علاقوںمیں اسماعیل کی بیوی سے ایک مسلح ڈاکودو موبائل فونز چھین لیے۔پولیس نے ان تمام واقعات کی ناکہ بندی کراتے ہوئے کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :