پٹرولنگ پولیس شرفاء کیلئے ایک سروس جبکہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے ایک فورس ہی: ایس پی پٹرولنگ

بدھ 30 نومبر 2016 16:06

سرگودھا۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) جرائم سے پاک شاہراہیں اولین مقاصد میں شامل ہے جس کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدام عمل میںلائے جارہے ہیں، مسافروں کو بخیروعافیت اپنی منزل مقصود تک پہنچانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے نبردآزما ہونے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن محمد ناصر سیال نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس شرفاء کیلئے ایک سروس جبکہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے ایک فورس ہے ، سفر کے دوران کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے پٹرولنگ موبائلز شب وروز کوشاں ہیں اور جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں بھی بلا امتیاز اور موثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں آج شاہرات پر جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ مستقبل قریب میں شاہرات پرجرائم کی بیخ کنی کرتے ہوئے شاہرات کو مسافروں اور عوام الناس کیلئے بالکل محفوظ کر دیا جائے گا اس سلسلہ میں عوام الناس کا تعاون بھی از حد ضروری ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مسئلہ یا مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹوں و موبائلز کے رابطہ نمبرز کے علاوہ ہیلپ لائن1124پر کال کر کے اس کی بابت اطلاع فراہم کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :