ماڈل بازار میں کل سی''مینا بازار'' کا انعقاد کیاجائیگا

بدھ 30 نومبر 2016 16:06

راجن پور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر مس تہمینہ امیر گورمانی نے بتا یاہے کہ 2سی4 دسمبر تک ماڈل بازار جامپور میں ''مینا بازار'' کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مقامی این جی اوز اور ما ڈل بازار انتامیہ کے تعاون سے نہ صرف خریداری کیلئے خوبصورت اسٹالز لگائے جائیں گے بلکہ خواتین کیلئے چوڑیوں ، میک اپ،ملبوسات اور تفریح کے بھی خصوصی پروگرامز ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ڈپٹی سپیکر پنجاب ا سمبلی سردار شیر علی خان گورچانی کی خصوصی کاوش سے بنائے گئے ماڈل بازار میں پہلے '' مینا بازار'' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔