جام پور میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

بدھ 30 نومبر 2016 16:06

راجن پور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)مقامی این جی او وسیب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام تحصیل جام پور کے نواحی علاقہ بستی چھینہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے غریب نادار مریضوں کا چیک اپ کیا اور این جی او کی جانب سے مریضوں میں مفت ادویات اور چشمے بھی تقسیم کئے گئے ۔تنظیم کے جنرل سیکرٹری کاشف مجید نے بتایا کہ مزید دیہاتی علاقوں میں بھی اس طرح کے فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے ۔