پاکستان سمیت دنیا بھر میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل

دسمبر میں بابری مسجد شہید،سانحہ آرمی پبلک سکول،سقوط ڈھاکہ،امریکہ کا افغانستان پر حملہ،صدام حسین کو پھانسی جیسے واقعات رونما ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات، وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ اور اسی ماہ میں جلاوطنی اختیار کی،بے نظیر بھٹو وزیر اعظم منتخب اور اسی ماہ شہید کیا گیا معروف شاعر جوش ملیح آبادی ،راحت فتح علی ،لیاقت بلوچ کی پیدائش جبکہ،افریقی صدر نیلسن منڈیلا، معروف قوال عزیز میاں،پنجابی شاعراستاد دامن،ملکہ ترنم نورجہاں،حسین شہید سہروردی،فارسی شاعر عمر خیام،پروین شاکر،کمال احمد رضوی اور پطرس بخاری کی وفات ماہ دسمبر میں ہی ہوئی،رپورٹ

بدھ 30 نومبر 2016 12:46

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے اس مہینے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے اہم واقعات وقوع پذیر ہوئے۔دسمبر کے مہینے میں بھارت میں مسلمانوں کی عظیم یادگار بابری مسجد کو شہید کیا گیا جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔

ماہ دسمبر کی16تاریخ پاکستانیوں کو افسردہ کر دیتی ہے ماہ دسمبر میں پاکستان کے شہر پشاور کے آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں بچوں اور اساتذہ سمیت ڈیڑھ سو کے لگ بھگ افراد شہید ہوئے جس نے کروڑوں دلوں کو رلا کر رکھ دیا جبکہ سقوط ڈھاکہ بھی ماہ دسمبر کی16تاریخ کو ہوا جس سے مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا اس سانحہ نے کروڑوں محب وطن پاکستانیوں کو رلا کر رکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکہ نے افغانستان پر فضائی حملوں کا آغاز کیا۔عراق کے سابق صدر صدام حسین کو ماہ دسمبر میں پھانسی کی سزا دی گئی۔دسمبر1984ء میں بھارت کے علاقہ بھوپال میں فیکٹری سے زہریلی گیس لیکج کے باعث بیس ہزار لوگ ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے۔ماہ دسمبر 1979ء میں روس نے افغانستان پر حملہ کیا۔26دسمبر2004ء میں14ممالک میں سونامی طوفان آیا سمندر میں آنے والے اس زلزلے نے لاکھوں انسانوں کو نگل لیاتھا۔

دسمبر کے مہینے میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں جبکہ ان کو دسمبر کے مہینے میں ہی شہید کردیا گیا تھا۔ پاکستان کے صدر فاروق لغاری اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ ماہ دسمبر میںہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے ۔بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اسی ماہ میں جلاوطنی اختیار کی جبکہ ان کی سالگرہ بھی دسمبر کے مہینے میں ہوتی ہے۔

دنیا بھر کی مسیحی برادری اپنا سب سے بڑا تہوار کرسمس بھی دسمبر کے مہینے میں مناتی ہے۔ایڈز اور معذوروںکا عالمی دن دسمبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں نافذ کردہ ایمر جنسی کا خاتمہ ہوا تھا ۔معروف شاعر جوش ملیح آبادی ،راحت فتح علی ،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی پیدائش جبکہ،افریقی صدر نیلسن منڈیلا، معروف قوال عزیز میاں،پنجابی شاعراستاد دامن،ملکہ ترنم نورجہاں،حسین شہید سہروردی،فارسی شاعر عمر خیام،پروین شاکر،کمال احمد رضوی اور پطرس بخاری کی وفات ماہ دسمبر میں ہی ہوئی۔

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر بم دھماکہ ماہ دسمبر میں ہی ہوا۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،سابق وزیرداخلہ رحمان ملک ،معروف پاکستانی شاعر جون ایلیا،بھارتی اداکار دلیپ کمار،راج کپور،سونیا گاندھی کا یوم پیدائش ہے،دسمبر1893ء میں چین کے انقلابی رہنما مائوزے تنگ پیدا ہوئے ماہ دسمبر میں جبکہ اسی ماہ غلام اسحاق خان صدر منتخب ہوئے ۔معروف شاعر مظفر وارثی کا یوم پیدائش جبکہ سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ بھی ماہ دسمبر میں ہوا۔معروف کرکٹرزسرفراز نواز، دانش کنیریا اور عمران نذیر کی سالگرہ اسی مہینے میں ہو گی۔آل انڈیا مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام ماہ دسمبر کو عمل میں آیا،دسمبر1984ء کو ملک میں ریفرنڈم ہوا۔