پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پامانا کیس کے فیصلے کے بعد کریں گے، شاہ محمود قریشی

نئے وکیل بابراعوان سے کافی حد تک مطمئن ہوں، 24 ویں آئینی ترمیم کو ہم مسترد کرچکے ہیں، بلاول بھٹو کوحکومت کے خلاف کوشش کرنے کا پورا حق ہے، پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 11:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پامانا کیس کے فیصلے کے بعد کریں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے وکیل بابراعوان سے کافی حد تک مطمئن ہوں، پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پامانا کیس کے فیصلے کے بعد کریں گے جب کہ 24 ویں آئینی ترمیم کو ہم مسترد کرچکے ہیں۔ بلاول بھٹوکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کوحکومت کے خلاف کوشش کرنے کا پورا حق ہے، بلاول ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ہر جماعت کو حق ہے کہ وہ جستجو کرے جب کہ بلاول کو کس سے آزادی حاصل کرنا ہو گی بعد میں بتاؤں گا۔