اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ، قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والے جلد انجام کو پہنچیں گے، پاناما کیس میں ہر روز نیا مسئلہ اور نئی انٹری ہو رہی ہے ، عوام کی عدالت میں حکمران کیس ہار چکے ہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 11:41

اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ، قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ، قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام کی عدالت میں حکمران کیس ہار چکے ہیں، عوام کی عدالت میں ثابت ہو چکا ہے کہ یہ بیرون ملک منتقل کیا گیا مال چوری، ڈکیتی، کمیشن اور ہمارے خون پسینے کا ہے، اب بڑی عدالت میں کیس لگا ہوا ہے، عوام کو یہاں سے بھی انصاف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ہر روز نیا مسئلہ اور نئی انٹری ہو رہی ہے اور کیس میں مزید نئی انٹریاں بھی ہوں گی، یہ سب لوگ جنہوں نے قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔