عمان: خراب چاول بیچنے والے دکانداروں اور ڈیلروں کے خلاف کاروائی، متعدد پر جرمانے عائد

بدھ 30 نومبر 2016 11:07

عمان: خراب چاول بیچنے والے دکانداروں اور ڈیلروں کے خلاف کاروائی، متعدد ..

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30نومبر 2016ء): عمان کی کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی پی اے) نے مخلتف علاقوں میں متعدد کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہو ہے خراب چاول فروخت کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیاجبکہ ان دکان مالکان پر بھاری جرمانے عائد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ادارے کو مذکورہ کمپنیوں کے خلاف سڑے یا خراب چاول مختلف جگہوں پر بیچنے کی شکایات ملیں تھیں ۔ جس کے بعد اس کمپنیوں اور ڈیلروں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ انتظامیہ نے موقع پر موجود چاول کی بو ریوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔