ڈاکٹر شاہد مسعود نے براہ راست مریم نواز کو پیغام دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 نومبر 2016 11:06

ڈاکٹر شاہد مسعود نے براہ راست مریم نواز کو پیغام دے دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 نومبر 2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود اکثر و بیشتر ہی اپنے بیانات اور انکشافات کی بدولت خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ مجھ پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز کو براہ راست یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ اور مجھ میں جو ایک چیز مشترک ہے وہ یہ کہ نہ ڈونلڈ ٹرمپ پر گالیوں کا اثر ہوتا ہے اور نہ مجھ پر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج میں ایک پروفیشنل قیادت آئی ہے اس کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئیے اوراس سلسلے میں حکومت سے لنک رکھنے والے میڈیا سیل کو بھی تھوڑا خیال رکھنا چاہئیے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :