لاہور،ایف آئی اے نے جعلی دستخط کر کے لاکھوں روپے نکلوانے والا بینک منیجر گرفتارکرلیا

منگل 29 نومبر 2016 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے جعلی دستخط کر کے لاکھوں روپے نکلوانے والے بینک منیجرکو لاہور میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے خود ہی چیک بک نکالی، خود ہی جاری کی، خود ہی وصول کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ایف آئی اے بینکنگ سرکل کے مطابق فیصل آباد میں کھاتے داروں کے اکاونٹس سے 2 کروڑ روپے لے کر فرار ہونے والا ملزم لاہور میں پکڑا گیا۔ملزم نقد رقم کے ساتھ بیرون ملک فرارہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن لاہور ائیر پورٹ سے دھرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :