جنرل(ر) راحیل شریف کا کردار قابل تقلید ہے،دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں اور ملکی دفاع واستحکام کے لیئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے

پاک سرزمین پارٹی جنوبی پنجاب کے زونل انچارج شیخ کرامت علی کا بیان

منگل 29 نومبر 2016 22:17

جنرل(ر) راحیل شریف کا کردار قابل تقلید ہے،دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی جنوبی پنجاب کے زونل انچارج شیخ کرامت علی نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا کردار قابل تقلید ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری بھی خوش آئند ثابت ہوگی۔ دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں اور ملکی دفاع واستحکام کے لیئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی مثبت تعمیری سیاست جاری رکھے گی اور ملک کی منظم سیاسی جماعت ثابت ہوگی۔ وسیم اختر کی طرف سے کراچی کے حوالے سے 100روزہ پروگرامحض اعلان اور کراچی کی عوام کے لیئے دھوکہ ہے۔ انہی لوگوں نے کراچی کو رشنیوں کے شہر سے کچرے سے لبریز شہر بنا دیا عوام ان کا احتساب ضرور کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے کراچی، حیدر آباد میں ہونے والے تنظیمی اجتماعات اور کنونشن میں جنوبی پنجاب کی بر پور نمائندگی ہوگی اس حوالے عنقریب جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کا اجلاس اسی ہفتے جنوبی پنجاب کے سیکر ٹریٹ میں منعقد ہوگا۔