عمران نذیر اورسلمان رفیق کے وزیر بننے کے اعزاز میں کارکنوں کی طرف سے استقبالیہ

میں وزیر نہیں آج بھی ایک کارکن ہوں اور کارکنوں کی آواز ہوںاور مجھے کارکن ہونے پر فخر ہے‘عمران نذیر

منگل 29 نومبر 2016 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء)خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کے پنجاب کے وزیر بننے پر ان کے اعزاز میں لاہور کے عہدیداروں اور کارکنوں کی طرف سے استقبالیہ ،اس موقع پر وزراء کا شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، کارکنوں کی طرف سے منو ں مٹھائی بھی کارکنوں میں تقسیم کی گئی،کارکنوں کا جوش خروش دیدنی تھا،وزراء کا زبردست استقبال کیا گیا اس موقع پر کارکنوں اور عہدیداروں نے کہا کہ خواجہ عمران نذیر کارکنوں کے دل کی آواز ہیں انہوں نے ہمیشہ کارکنوں کی ترجمانی کی انشاء اللہ قیادت نے ان پر جس اعتماد لا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔

استقبال کرنے والوں میں ارکان اسمبلی چوہدری محمد شہباز، رمضان صدیق بھٹی،کرنل مبشر جاوید، اظہر فاروقی،تنویر ضیاء،شاہد چندا،چوہدری اختررانا عمر حیات،شیخ جمیل ،خرم نذیر،یوسف جاوید،مہر تاج،ریاض اختر،کنول لیاقت،نسیم بانو،بی بی وڈیری،رابعہ فاروقی،سمیرا امجد،سعدیہ تیمور،شمع عنصر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر نہیں بلکہ آج بھی ایک کارکن ہوں اور کارکنوں کی آواز ہوںاور مجھے کارکن ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ ہر منگل کو لاہور پارٹی دفتر میں کھلی کچہری لگایا کریں گے اور کارکنوں کے مسائل سنا اور انہیں حل کیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت وزیر اعظم میا نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں کارکنوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

اور انہیں ان کا مقام اور حق دلاؤں گا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہماری قیادت سی پیک کے ذریعے ملک میں خوشحالی لانا چاہتی ہے لیکن بعض لوگ رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔اس حوالے سے آپ نے اپنی قیادت کا جرات اور بہادری سے بھر پور دفاع کرنا ہے، اور ملکلی خوشحالی میں حائل تمام رکاوٹوں کو راستے سے ہٹانا ہے،انہوں نے کہا کہ اگرآج سے 40سال قبل ایسے پراجیکٹس پر کا م شروع ہو جاتا تو آج پاکستان ایک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا تاہم یہ کریڈیٹ ہماری قیادت وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو ہی جاتا ہے جنہوں نے ان بڑے پراجیکٹس میں اربوں روپے کی بچت بھی اور انہیں پایا تکمیل تک بھی پہنچا رہے ہیں۔