وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘خلیل طاہر سندھو

پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے کئی گناہ بہتر ہے گڈ گورننس ، میرٹ اورشفافیت میں پنجاب کا کوئی ثانی نہیں‘صوبائی وزیر

منگل 29 نومبر 2016 22:13

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ میرٹ اور شفافیت ہی پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے ،گڈ گورننس میں پنجاب کا کوئی ثانی نہیں ،پنجاب کی نئی کابینہ میں وزراء کا شامل ہونا خوش آئند ہے اس سے محکموں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں- ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنی رہائش گا ہ پر مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ونگ کے عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے کئی گناہ بہتر ہے گڈ گورننس ، میرٹ اورشفافیت میں پنجاب کا کوئی ثانی نہیں- انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے کابینہ میں نئے وزراء کے شامل ہونے سے حکومت کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی- انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ویثرنری قیادت میں پنجاب میں تعلیم ،صحت،زراعت اور انفارمیشن ٹیکینالوجی سمیت دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہی-پنجاب میں گورننس کو مزید بہتر کرنے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لئے نئے وزراء کو کابینہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہی-خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری رہے اور آئندہ سال میں بجلی کے بحران پر بھی قابو پا لیا جائے گا -انہوں نے کہا کہ عوام کا وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف پر پورا اعتماد ہے اور جس تیزی سے ملک میں بیرونی سرما یہ کاری فروغ پا رہی ہے اس سے ملک سے غربت اور بے روزگاری کا جلد خاتمہ ہو گا - ملاقات میں اقلیتی ونگ کی نمائندگی نے صوبائی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اقلیتوں سے متعلقہ مسائل پر صوبائی وزیر کو اپنی آراء سے آگاہ -

متعلقہ عنوان :