سرائیکی شاکر شجاع آبادی کے بیٹے ولید شاکر کی والد کے انتقال کی خبروں کی سختی سے تردید ،سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی حیات اور رو بصحت ہیں،بیٹا ولید شاکر

منگل 29 نومبر 2016 22:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء)عظیم سرائیکی شاکر شجاع آبادی کے بیٹے ولید شاکر نے والد کے انتقال کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شاکر شجاع آبادی پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں لیکن وہ روبصحت ہیں، انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی حیات اور رو بصحت ہیں، ولید شاکر کا کہنا ہے کہ شاکر شجاع آبادی کو پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔