ایئر لیگ کے پی آئی اے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو بند کردیا گیا، ائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل کی ہدایات پر مرکزی سی بی اے دفتر کو تالا لگادیا گیا

منگل 29 نومبر 2016 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) ایئر لیگ کے پی آئی اے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو بند کردیا گیا، ائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل کی ہدایات پر مرکزی سی بی اے دفتر کو تالا لگادیا گیا ہے۔ کچھ عہدیداران کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم ایئر لیگ کے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو صدر شمیم اکمل کی ہدایات پر بند کردیا گیا، ملک بھر میں سی بی اے کی تنظیم نو کے لئے جاری اقدامات کے تناظر میں مرکزی دفتر کو بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کے ضمن میں اس سے قبل لاہور اور راولپنڈی میں مختلف عہدیداران کو عہدوں سے برطرف بھی کیا جاچکا ہے، ائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل کی جانب سے مرکزی دفتر بند کیا جانے کی حوالے سے انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔دفتر کی بندش کی اطلاع انتظامیہ کو بذریعہ ای میل ہفتہ کی شب دی گئی تھی، ذرائع کے مطابق تنظیم نو کے دوران کچھ عہدیداران کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔اس حوالے سے ترجمان ائیر لیگ لطیف قادری کا کہنا ہے کہ مرکزی دفتر کو تنظیم نو کے لئے آئین کے تحت بند کیا گیا ہے،جو تنظیم نو کے مکمل کیے جانے تک بند رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :