حضور نبی اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جائے، ڈاکٹر غضنفر مہدی

منگل 29 نومبر 2016 14:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) ممتاز سکالر اور مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 39 ویں وصال نبی اکرمﷺ اور شہادت حضرت امام حسنؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی تشریف آوری کے بعد دنیا نے امن و سکھ کا سانس لیا، محبت اور بھائی چارے کی فضاء پھیلی۔ انہوں ین کہا کہ آج بھی دنیا اربوں روپے بارود اور ایک دوسرے کے خلاف قتل و غارت گری پر لگا رہی ہے۔ اگر آنحضورؐ کے اسوہ ء حسنہ پر عمل کیا جائے تو چین آ سکتا ہے۔ صاحبزادہ مجتبیٰ گل بادشاہ پیر آف موہڑہ شریف نے کہا کہ تمام اولیا اور صوفیا نے تعلیمات رسول مقبولﷺ کو ترویج اسلام کا ذریعہ بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ اولیاء الله سے مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی عقیدت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :