خطے میں اکنامک زون کے علاوہ متعدد میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہو گا،نسرین بانو

منگل 29 نومبر 2016 14:53

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی رکن نسرین بانو نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبہ بننے کے بعد عوام کی تقدیر بدل جائے گی ۔علاقے میں اکنامک زون بننے کے علاوہ متعدد میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہو گا جس سے خطہ تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور میں شامل ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکردو اور استور شونٹر روڈ پر کام بہت جلد شروع ہو گا ،شاہراہوں کے علاوہ تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں بھی انقلابی تبدیلی رونما ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے خطے کو سی پیک میں بھرپور طریقے سے شامل کیا ہے اور اس مقصد کے لئے گلگت بلتستان میں کئی اہم میگا پرجیکٹس شروع کئے گئے ہیں ،انفراسٹرکچر کے علاوہ خطے میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے بھی میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہو گا۔