ڈرائیورزنے خون عطیہ کردیا

تھیلے سیمیا کے بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے ٹرک ڈرائیوراورکلینرزمیدان میں آگئے

منگل 29 نومبر 2016 14:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء)کراچی میں خون کا عطیہ کرنے والے افرادکی تعدادمیں کمی ہونے کی وجہ سے تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ،بچوں کے والدین نے عوام سے خون کاعطیہ کرنے کی اپیل کی ہے،جس کے بعدٹرک ڈرائیوراورکلینرزنے بڑی تعداد میں خون کا عطیہ کرکے بہترین مثال قائم کردی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے کراچی میں نوجوانوں اور خون کاعطیہ کرنے والے افرادکی تعداد میں کمی ہوئی ہے جس کے بعدتھیلے سیمیا اورخون کی دیگربیماری میں مبتلاافراداوربچوں کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہوگئے تھے جس کے بعدوالدین نے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی اوراس دوران کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر کی جانب سے ماڑی پورٹرک اڈے پرایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقادکیا گیا،جس میں 60سے زائد ڈرائیوراورکلینرزنے خون کا عطیہ کرکے اپنی مثال قائم کردی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرٹرک ڈرائیوروں نے کہاکہ تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا معصوم پھول جیسے بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے وہ خون کا عطیہ کرتے رہیں گے۔کیمپ میں آنیوالے افرادکے دانتوں کا بھی معائنہ کیاگیا۔اس موقع پر کراچی گڈزکیریئرایسوسی ایشن کے صدرنورخان نیازی نے تمام ٹرک ڈرائیورزکلینرزکا شکریہ اداکیااوران کی حوصلہ افزائی کی۔نورخان نیازی نے کہاکہ اس طرح کی بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کیمپ کاانعقادجاری رہے گا۔کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر کے پبلک ریلیشن آفیسر طارق خان نے کہاکہ ماڑی پورٹرک اڈے پرآکرخون کا عطیہ کرنے والے افرادکسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔اس موقع پر کاشف اقبال تھیلے سیمیاسینٹر کے چیئرمین محمد اقبال اور دیگرحکام بھی موجودتھے۔