ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ہوگیا

منگل 29 نومبر 2016 14:34

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ہوگیا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1189.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ 0.9 فیصد اضافے کیساتھ 1188.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.92 فیصد بڑھ کر 1193.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد بڑھنے کے بعد 1193.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :