ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا

منگل 29 نومبر 2016 14:34

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ پروڈکٹ کی محدود سپلائی ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کیلئے سودے 1.5 فیصد بڑھ کر 3077 رنگٹ (689.9 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔مارکیٹ میں 25 ٹن وزن کی حامل 38737 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو کہ 2015 ء کی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔