واشنگٹن کی بوئنگ کمپنی کیلئے ریاعتیں غیر قانونی ہیں،عالمی ادارہ برائے تجارت

منگل 29 نومبر 2016 14:33

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) عالمی ادارہ برائے تجارت نے کہا ہے کہ امریکی ریاست واشنگٹن کی بوئنگ کمپنی کیلئے سبسڈیز غیر قانونی ہیں جن کا مقصد حریف فضائی کمپنیوں کے ساتھ مسابقت میں معاونت ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پینل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحر اوقیانوس کے آر پار ہوابازی کی صنعت میں کاروباری مقابلہ بازی جاری ہے اس دوران واشنگٹن کی جانب سے بوئنگ کمپنی کو سبسڈی کی فراہمی غیر قانونی عمل ہے۔یاد رہے کہ بوئنگ کو واشنگٹن کی سبسڈی کی فراہمی کیخلاف ایئربس کا مقدمہ یورپی یونین کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس پر عالمی ادارہ برائے تجارت نے پابندی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :