حکومت پنجاب نے معاشی ترقی کے ضمن میں ایوان ہائے صنعت وتجارت اور ضلعی سطح پر صنعتوں کو خصوصی اہمیت دینے کااعلان کردیا

منگل 29 نومبر 2016 14:33

فیصل آباد۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) حکومت پنجاب نے معاشی ترقی کے ضمن میں ایوان ہائے صنعت وتجارت اور ضلعی سطح پر صنعتوں کو خصوصی اہمیت دینے کااعلان کیاہے جبکہ تمام صوبائی سرکاری محکموں کو کاروباری شعبہ اور صنعتوں کیلئے ضروری سہولیات کی فوری فراہمی کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں نیز پنجاب میں چھ کی بجائے نو صنعتی شہر بسانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس پر جلد عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا۔

انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ صنعتوں کو معاشی ترقی کیلئے انجن کا درجہ حاصل ہے جس کیلئے حکومت اور حکومتی ادارے انہیں صرف ضروری سہولتیں مہیا کریں گے جبکہ ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے حکمت عملی بھی خود صنعتکار طے کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل صنعتوں کو معاشی ترقی کے عمل میں ایک فریق کی حیثیت حاصل تھی جبکہ اب صنعتوں کی مرکزی اہمیت کو نہ صرف تسلیم کر لیا گیا ہے بلکہ متعلقہ محکموں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ صنعتوں کو ان کی مرضی اور منشاء کے مطابق سہولتیں مہیا کریں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس سلسلہ میں جو سیکٹوریل پلان منظور کیا ہے اس کے مطابق چیمبر یا ضلعی سطح پرڈسٹرکٹ بورڈ تشکیل دیئے جائیں گے جن کی سربراہی بھی صنعتوںسے وابستہ افراد ہی کریں گے۔انہوںنے بتایاکہ ان بورڈز کے ماہانہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے جن میں انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فیصلے کئے جائیں گے اور ان فیصلوں پر تمام محکموں کیلئے عملدرآمدکرانا لازمی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :