فوج اور فوجی قیادت سے متعلق منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر

معمول کی ترقیوں‘ تبادلوں سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

منگل 29 نومبر 2016 14:22

فوج اور فوجی قیادت سے متعلق منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے‘ ڈی جی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فوج اور فوجی قیادت سے متعلق منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے‘ معمول کی ترقیوں‘ تبادلوں سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت کے بارے میں افواہیں اور پروپیگنڈے بے بنیاد اور افسوسناک ہیں فوج اور فوجی قیادت سے متعلق منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔ معمول کی ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں کسی بھی تبدیلی سے آئی ایس پی آر خود آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :