پوری قوم راحیل شریف کی ملک وملت کے لیے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ‘ رانا مبشر اقبال

منگل 29 نومبر 2016 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و کوارڈی نیٹر وزیراعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہملک میں بدامنی،فرقہ وارانہ کشیدگی اور دہشت گردی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحادپیدا کرنے کی ضرورت ہے ،پوری قوم راحیل شریف کی ملک وملت کے لیے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ راحیل شریف نے مشکل حالات سے پاکستان کو نکالا اورپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا۔دہشتگردوں کا قلع قمع،بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو بے نقاب اور کشمیرمیں ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ نئے آرمی چیف اداروں اور جمہوریت کے قدموں کومزیدمضبوط کریں گے۔

متعلقہ عنوان :