مشروم وزن میں اضافہ کو روکنے کے لئے مفید ہے،چینی ماہرین

منگل 29 نومبر 2016 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) چین کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مشروم(کھمبی) وزن میں اضافہ کو روکنے کے لئے مفید ہے۔

(جاری ہے)

چینگ گنگ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ادویات میں کھمبی کا استعمال روایتی طور پر طویل عمر ی اور اچھی صحت برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے اور اس مقصد کے لئے صدیوں سے گانوڈرما لوسیڈم نامی کھمبی ادویات میں استعمال کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کھمبی معدے میں موجود مضر صحت بیکٹیریا کو تبدیل کرتی ہے جس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ گانوڈرما لوسیڈم کھمبی کو موٹاپے کا شکار لوگوں میں پری بایوٹکس کے طور پر وزن میں کمی اور ذیابطیس کی ٹائپ ٹو میں انسولین کی مدافعت بڑھانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔