ْحکومت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کے بجائے مرکزی دھارے میں لانا چاہتی ہے ،ْ عارف علوی

منگل 29 نومبر 2016 12:47

ْحکومت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کے بجائے مرکزی دھارے میں لانا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عارف علوی نے حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں مرکزی دھارے میں لانا چاہتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی ن کہاکہ اب تک حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج نہیں کرسکی کیونکہ وہ اس بارے میں کوئی صفائی پیش کرنا ہی نہیں چاہتی۔

انھوں نے رواں ماہ 2 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی لیکن ایک کالعدم جماعت نے کھلے عام راولپنڈی میں جلسہ کیا۔عارف علوی نے کہا کہ حکومت کا ان کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی واضح مواقف نہ رکھنا بظاہر مغرب کا مفاد ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بہت سی تنظیمیں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی وجہ فوج نہیںبلکہ خود حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ہی مقاصد کیلئے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان راتوں کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کرتے تھے تاہم جو کچھ یہ چاہتے تھے وہ ہو نہ سکا۔عارف علوی نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف الزامات موجود ہیں، لیکن حکومت کوئی حتمی قدم اٹھانے سے قاصر ہے۔

متعلقہ عنوان :