حیات آبادمیںصفائی کی ناقص صورتحال،عوام شدیدپریشان

پیر 28 نومبر 2016 23:24

پشاور۔28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)پشاورکے علاقے حیات آباد میں صفائی کی ناقص صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے نائب ناظم یونین کونسل حیات آباد عمران خان سالارزئی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے صفائی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات صرف شاہراہوں تک محدودہیں جبکہ اندرون حیات آباد صفائی کیلئے کوئی خاطرخواہ انتظامات موجود نہیں اورجوتھوڑی بہت صفائی ہوتی ہے تواسکاملبہ فیز فور کے برساتی نالے کے ساتھ پھینک دیاجاتاہے جس سے اہل علاقہ اور قریبی سکولزکے بچوں اوراساتذہ کو شدیدمشکلات درپیش ہیں اور اس سے مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی بار متعلقہ حکام کو اس مسئلے کے بارے میں آگاہ کیامگرکوئی شنوائی نہیں ہوسکی انہوں نے سینئروزیر بلدیات عنایت اللہ سے اپیل کی کہ پی ڈی اے انتظامیہ کو اس بات کاپابندبنایاجائے کہ کچراکوآبادی سے دورمناسب جگہ پر ٹھکانے لگایاجائے۔