رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی نے کھروٹہ سیداں کی سڑک کا افتتاح کر دیا

پیر 28 نومبر 2016 23:21

سیالکوٹ ۔28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی اور صدر مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی121رانا عارف اقبال ہرناہ نے کھروٹہ سیداں کی سڑک کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی ، صدر مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی 121رانا عارف ہرناہ نے دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ 9 کروڑ روپے کی لاگت سے کھروٹہ سیداں کی سڑک کا افتتاح کر دیا ہے ۔

مذکورہ شاہراہ کھروٹہ سیداں سے لے کر گوندل بند تک تعمیر ہو گی ۔ اس اہم سڑک سے درجنوں دیہات مستفید ہوں گے ۔ اس موقعہ پر ادیب اصغراعوان مراکیوال ، سید عدنان شیرازی ، حاجی محمد اسلم چیئرمین یونین کونسل کمانوالہ ، راجہ ظفر اقبال چیئرمین یونین کونسل جوگو چک ، عاصم سہیل چیئرمین یونین کونسل بھوتھ ، میاں اعجاز اختر چیئرمین یونین کونسل چپراڑ ، ملک ذوالفقار اعوان چیئرمین یونین کونسل مراکیوال ، سیدمہتاب شاہ جنرل کونسلر کھروٹہ سیداں ، سید عدنان شیرازی ، چوہدری ذکاء اللہ وائس چیئرمین مچھرالہ ، یوتھ ونگ تحصیل سیالکوٹ کے صدر شاہد چوہدری اور ضلعی رہنما وسیم کھوکھر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ۔ مخالفین کو فقط یہی ترقی ہضم نہیں ہو رہی لیکن ہماری عوام ہمارے ساتھ ہے ترقی کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :