وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے بھانجے کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 28 نومبر 2016 23:21

سیالکوٹ ۔28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان سیالکوٹ جہانگیر بابر باجوہ اورمعروف صنعتکار و چیئرمین ایکال سرجیکل عبد الجلیل باجوہ نے وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کے بھانجے جو متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے تھے کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔